اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے شمالی شام کے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا شمالی شام کا پہلا دورہ ہے۔
اپنے دورے میں انہوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی قیادت سے ملاقات کی اور داعش کے زیرحراست جنگجوئوں اور ان کے خاندانوں کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سینٹرل کمانڈ امریکا کے بیرون ممالک بالخصوص شام اور افغانستان میں جاری آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے۔
جنرل میکنزی نے29 مارچ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔
/129
24 جولائی 2019 - 09:12
News ID: 964101
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے پہلی بارشمالی شام کا دورہ کیا ہے۔