اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف جنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ نہ صرف ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بنی بلکہ اب امریکی معیشت کو بھی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
سینڈرز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی غیر قانونی اور تباہ کن جنگ کے اثرات اب امریکی عوام اور معیشت پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے امریکی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈے کی تعطیلات کے موقع پر ملک میں پٹرول کی قومی اوسط قیمت کبھی بھی 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز نہیں کر سکی تھی، لیکن موجودہ صورتحال میں یہ قیمت 4.15 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے۔
سینڈرز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے معاشی اثرات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور اس کے نتائج امریکی عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ