اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں امریکا کو تاریخ نہیں بھولنی چاہیے، کیونکہ جنگ شروع کرنے والا خود امریکا تھا۔
عزیزی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ونس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کہانی شروع سے بیان کریں، یہ مت بھولیں کہ جنگ آپ ہی نے شروع کی تھی۔
ان کا یہ ردعمل امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں شدید اضافے کی بڑی وجہ ایرانی حملے ہیں اور ایرانی فورسز تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔عزیزی نے اپنے مختصر مگر سخت پیغام میں ونس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے جنگ کے آغاز کی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی۔
آپ کا تبصرہ