اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محترمہ "منصورہ کرمی" نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیاں اور معاشی دہشتگردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی پابندیاں اور دہشتگردی کے درمیان مشترکہ موضوع انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسان پر حملہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں کا مقصد مشترک ہے لہذا پابندیاں خود ایک معاشی دہشتگردی ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے علاج، ادویات، بچوں اور پر عمر افراد کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کئے گئے اور آج پابندیاں دہشتگردی کو مکمل کرنے والے آلے کے طور پر مانا جاتا ہے، امریکہ جب دہشتگردی کے راستے سے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرسکتا تو پابندیوں سے استعمال کرتا ہے.
کرمی نے کہا کہ امریکی حکام اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی جرائم کر رہے ہیں، ان کے راستے اہم نہیں، پابندیاں یا دہشتگردی میں ان کی حکمت عملی اہم ہے.
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور پابندیوں کے نتائج کے مقابلے میں سمجھا جائے گا کہ دونوں کا نتائج ایک ہی ہے ایک نتیجہ دھماکے اور ناامنی، دوسرا نتیجہ خاموشی ہے.
/129