3 جولائی 2019 - 08:54
نایجیریا؛ شیخ زکزاکی کے حق میں مظاہرے

بین الاقوامی گروپ- شیخ زکزاکی کی بیماری اور زہرخورانی کی خبر کے بعد ملک کے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔

(ABNA24.com) بین الاقوامی گروپ- شیخ زکزاکی کی بیماری اور زہرخورانی کی خبر کے بعد ملک کے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔

تحریک اسلامی نایجیریا کے مطابق شیخ زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کی تشویشناک رپورٹ کے بعد دارالحکومت میں پیروان اہلبیت اور شیخ کے چاہنے والے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین نے انکے حق میں نعرے لگائے اور انکی فوری آزادی کا مطالبہ کیا جبکہ صدر مملکت  «محمد بوهاری» کو ان کی تشویشناک حالت کا ذمہ دار قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ نایجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراهیم زکزاکی زخمی حالت میں اہلیہ کے ساتھ چار سال سے قید میں بسرکررہے ہیں اور عدالتی حکم کے باوجود حکومت انکی آزادی پر عملدرآمد نہیں کررہی ۔/




/129