8 جون 2019 - 12:49
غزہ پٹی کے گرد و نواح سے یہودی گھرانے فرار

رپورٹ کے مطابق ان یہودیوں کا یہ اقدام دیگر ناامن علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کو بھی متاثر کرے گا اور وہ بھی اپنے علاقوں کو چھوڑ کر پرامن جگہ منتقل ہونے کی کوشش کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۳ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے گرد و نواح کے علاقوں سے کئی یہودی گھرانے فرار کر گئے ہیں۔
اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں جاری جنگ کی وجہ سے گرد و نواح کے علاقوں میں رہنے والے یہودی اپنے گھربار چھوڑ کر پرامن علاقوں میں فرار کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان یہودیوں کا یہ اقدام دیگر ناامن علاقوں میں رہنے والے یہودیوں کو بھی متاثر کرے گا اور وہ بھی اپنے علاقوں کو چھوڑ کر پرامن جگہ منتقل ہونے کی کوشش کریں گے۔
رپورٹر نے کہا ہے کہ اگر یہودیوں کا جنگی علاقوں سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر فرار کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو نتیجہ میں ان علاقوں میں فلسطینیوں کے مقابلے میں استقامت سے کام لینے والا کوئی نہیں رہے گا اور فلسطینی آسانی سے یہودیوں کے علاقوں پر قبضہ کر کے اپنی زمینوں کو واپس لے لیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے صہیونیوں کے پاس، یہ زمینیں چھوڑ کر فرار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ کار بھی نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242