7 مئی 2019 - 14:01
  اسرائیل کی حالیہ جارحیت میں ۱۳ اسکول تباہ

اسرائیلی فوج کی حالیہ جنگی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے ۱۳ اسکول متاثر ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی بمباری سے بعض اسکولوں کو درمیانے اور بعض کو آخری درجے کا نقصان پہنچا ہے۔ کئی اسکولوں کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے اسکولوں میں شمالی غزہ میں تین، مشرقی غزہ میں ایک، مغربی غزہ میں ایک، وسطی غزہ میں دو، مشرقی غزہ میں ایک اور مغربی خان یونس میں پانچ اسکول متاثر ہوئے۔

فلسطینی وزارت تعلیم نے اسکولوں پر اسرائیلی طیاروں‌ کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے کو بین الاقوامی اصولوں اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

فلسطینی سیکرٹری تعلیم نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے اسکولوں کا دورہ کیا اور بمباری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲