اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ روز بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 500 افراد زخمی ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
ہلاک شدگان میں غیر ملکی بھی ہیں جن میں سے 5 برطانوی، 2 امریکی، 6 بھارتی، ڈنمارک کے 3 اور پرتگال کا ایک شہری شامل ہے۔ ملک کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ ہر طرف سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ حکومت نے آج صبح کرفیو ختم کردیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 24 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔
.......
/169