20 فروری 2019 - 16:57
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم میں حضور

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق المقاوم نے اس سے قبل کہا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف سے مشہد مقدس منتقل کردیا گيا ہے۔ شیخ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے روحانی پیشوا ہیں ۔ بحرینی حکومت نے ان کے گھرکا 2 سال تک محاصرہ کیا اور اس کے بعد انھیں علاج کے لئے لندن منتقل کردیا گیا تھا۔

.......

/169