15 اکتوبر 2018 - 15:33
نیتن یاہو کی کارکردگی سے کتنے اسرائیلی رضامند ہیں؟

میڈگم اور آیپنل تحقیقاتی گروہوں کے ذریعے انجام دئے گئے سروے کے مطابق ۴۲ فیصد اسرائیلی عوام نیتن یاہو کی کارکردگی سے رضامند نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت انتخابات کروانے کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ہاکریا نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی ٹی وی چینل ۲ کے لیے میڈگم اور آیپنل تحقیقاتی گروہوں کے ذریعے انجام دئے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق ۴۲ فیصد اسرائیلی عوام ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کے خواہاں ہیں اور موجودہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگیوں نے رضامند نہیں ہیں۔
اس سروے کے مطابق، ایک تہائی اسرائیلی عوام نیتن یاہو کے میڈیا بائیکاٹ پر مبنی نظریے سے متفق ہیں جبکہ ۴۹ فیصد اس بات کے قائل ہیں کہ وہ غلطی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چار نومبر ۲۰۱۹ کو کینیسٹ کے آئندہ انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عوام کی اکثریت نتین یاہو کی کارکردگی سے رضامند نہ ہونے کی صورت میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲