17 ستمبر 2018 - 13:09
امریکہ کا فلسطینی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

امریکہ میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے اسے اور اس کے اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سفیر حسام زملط نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اسے اور اس کے اہلخآنہ کو امریکی سرزمین سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی حکومت نے اس کا اور اس کے اہلخانہ کا ویزا بھی منسوخ کردیا ہے۔

معا خبررساں ایجنسی نے حسام زملط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اس کا اور اس کے اہلخانہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے حالانکہ ویزا کی مدت 2022 تک باقی تھی اور انھیں امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔

.......

/169