5 ستمبر 2018 - 14:36
ایرانی وزیر دفاع چین کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع ایک اعلی وفد کے ہمراہ چينی وزير دفاع کی سرکاری دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ چينی وزير دفاع کی سرکاری دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزير دفاع اس سفر میں چین کے وزير دفاع کے ساتھ ملاقات کے علاوہ بعض دیگر اعلی چینی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

.......

/169