21 اگست 2018 - 09:28
کابل پر وہابی دہشتگردوں کا راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب وہابی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ميں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب وہابی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ميں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل پر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان صدر اشرف غنی عیدالاضحی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد مارے گئے تاہم افغان فورسز اور وہابی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

.......

/169