اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل میں موجود سلنڈر سے ہوا جس سے ہوٹل اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس، بم ڈسپوزل اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
.......
/169