اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے چھٹہ بل کے علاقے میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
چاروں نوجوان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری۔
قابض انتظامیہ نے لوگوں کو چھتہ بل میں صورتحال کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں انٹرنیٹسروس بھی معطل کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲