اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سرحد پر وطن واپسی کی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 349 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 85 زخمیوں کو اسپتالوں میں منقتل کیا گیا ہے جبکہ 83 زخمیوں کو دیگر طبی مراکز میں بھیج دیا گيا ہے۔ رفح اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وطن واپس ریلیوں کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
28 اپریل 2018 - 13:36
News ID: 891237
غزہ کی سرحد پر وطن واپسی کی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور 349 زخمی ہوگئے ہیں۔