اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو چاہئے کہ شام میں امریکی فوجیوں کے اخراجات برداشت کرے۔
آل سعود سے وابستہ ٹی وی چینل العربیہ کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو شام میں غیر قانونی طور پر تعینات بعض فوجیوں کی موجودگی میں کہا کہ قبل اس کے امریکی حکومت قطر کی حمایت ترک کردے، قطر کو اپنے فوجی دستے شام بھجوانے کا انتظام کرنا چاہئے؛ اور شام میں امریکی فوجیوں کے اخراجات کو اپنے ذمے لینا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنی فوجیں قطر سے نکال دے تو اس ملک کا حکومتی نظام ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں سرنگوں ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی فوج اس وقت قطر کے العدید نامی اڈے میں تعینات ہے اور امریکہ اس اڈے کو مبینہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے استعمال کرتا ہے!
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز فرانسیسی صدر امانوئل میکخواں کی استقبالیہ تقریب میں کہا کہ امریکی فوجی شام سے خارج ہوجائیں گے۔ جبکہ الجبیر نے کہا ہے کہ امریکہ نے تجویز (!) دی ہے کہ سعودی اور عربی دستے متبادل کے طور شام میں تعینات ہوجائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲