اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نامی ادارے نے خبر دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور ستائیس دیگر زخمی ہو گئے-
خبروں کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات شمالی کیرولینا، میشیگن، ٹیکساس، ارکنساس اور اوہایو ریاستوں میں پیش آئے-
امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں فائرنگ کے ایک سو سڑسٹھ واقعات درج کئے گئے جن میں انسٹھ افراد ہلاک اور ستر دیگر زخمی ہوئے-
دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں امریکا میں فائرنگ کے واقعات کئی گنا زیادہ رونما ہوتے ہیں- اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ہر دس لاکھ افراد میں سے اکتیس ہزار افراد فائرنگ میں مارے جاتے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169