28 نومبر 2017 - 15:51
سعودی عرب میں آل سعود کی تباہی

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سعودی عرب میں کھرب پتی شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سعودی عرب میں کھرب پتی شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد گرفتار ہونے والے شہزادوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور امیرکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر تحقیقات کے عمل میں شریک ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب ایک اور ہوٹل کو سب جیل بنا دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق شہزادوں کے ساتھ شہزادیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سعودی عرب کے ناپختہ اور غیر سنجیدہ ولیعہد امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169