28 نومبر 2017 - 11:31
روس میں غیر ملکی میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور

روس نے غیر ملکی میڈیا کے لئے نیا قانون متعارف کرادیا ہےجس کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دے کر نشریات کو معطل کر سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے غیر ملکی میڈیا کے لئے نیا قانون متعارف کرادیا ہےجس کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دے کر نشریات کو معطل کر سکتی ہے۔ روسی صدرپوتین نے نئی قانون سازی پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے مالی وسائل حاصل کرنے والے کسی بھی میڈیا کو "غیر ملکی عناصر قرار دے کر اس کے خلاف پابندیاں عائد کر سکتی ہے" جبکہ پارلیمنٹ اس قانون کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169