13 نومبر 2017 - 17:46
یورپی یونین کا زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی

برسلز ميں يورپي يونين كے وزرائے خارجہ كي نشست كے موقع پر صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے موگرینی نے كہا مشكل كي اس گھڑي ميں ہم ايراني عوام كے ساتھ ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ فيڈريكا موگرني نے اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كي سرحدي علاقوں ميں زلزلے كے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والوں كے اہل خانہ كے ساتھ اظہار تعزيت پيش كرتے ہوئے ايراني عوام اور حكومت كے ساتھ اظہار يكجہتي كيا ہے.

برسلز ميں يورپي يونين كے وزرائے خارجہ كي نشست كے موقع پر صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے انہوں نے كہا مشكل كي اس گھڑي ميں ہم ايراني عوام كے ساتھ ہيں.


دوسري طرف آرمينيا، ايسٹونيا، ناروے، كروشيا، ليتھوانيا اور جرمني كے وزرائے خارجہ نے بھي ايران اور عراق ميں ہونے والے زلزلے كے نتيجے ميں مالي اور جاني نقصان پر اپنا دكھ كا اظہار كيا ہے.


اس سے پہلے اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل بان كي مون نے بھي ايران ميں زلزلے سے ہونے والے تباہي اور جاني نقصان پر اپنا تعزيتي بيان جاري كيا ہے.


بھارت اور كينيڈا كے وزرائے اعظم نے بھي ايك ٹويٹ ميں زلزلے كے نتيجے ميں جان بحق ہونے والے افراد كے لواحقين سے اظہار ہمدردي كيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲