1 نومبر 2017 - 18:27
اطالوی وزیراعظم ہندوستان کے سرکاری دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچے ہیں

اطالوی وزیراعظم پاؤلو جینٹیلونی ہندوستان کے سرکاری دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی پہنچنے پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اطالوی وزیر کا باضابطہ طور پر خیرم مقدم کیا۔ اس موقع پر پاؤلو جینٹیلونی نے روم اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی۔

اطالوی وزیراعظم نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس وقت چھے سو سے زائد اطالوی کمپنیاں ہندوستان میں کام کر رہی ہیں جن میں زیادہ تر آئی ٹی، الیکٹرونکس، انجینیئرنگ، کارسازی، دوا سازی اور ریلوے کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔
ہندوستان اور اٹلی کے درمیان رواں مالی کے سال کے دوران تجارت کا حجم تین ارب بائیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ بتایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169