اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں ’’داہری ‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ایران علاقے کا پرامن ترین ملک ہے جس بنا پر ٹرمپ انتظامیہ اسلامی جمہوریہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔
دوحہ پر سعودی قیادت میں اقتصادی محاصرہ کئےجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اسطرح کے اقدامات سے قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی راہ فراہم ہوئی ہے۔
دونوں ممالک کےدرمیان قریبی اور پرانے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ قطر اورایران کے درمیان تجارتی لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے قطر کے خلاف اقتصادی محاصرے کو ایک اچھا واقعہ قراردیتے ہوئےکہاکہ اسے تمام میدانوں میں دوحہ اورتہران کے درمیان تعلقات کو فروغ دینےکی راہ فراہم ہوگئی ہے۔
انہوں نے علاقائی بحران میں میڈیا کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ ماس میڈیا ،سوشل نیٹ ورک بالخصوص علاقے میں رونما ہورہے واقعات کو دنیا تک پہنچانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اوروزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان اختلافات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ امریکی انتظامیہ خود اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲