24 اکتوبر 2017 - 11:59
وزیر خارجہ: امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا ایرانی قوم کے عزم و استقامت پر کوئي اثر نہیں پڑےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا ایرانی قوم کے عزم و استقامت پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا ایرانی قوم کے عزم و استقامت پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایک مستقل اور پائغدار ملک ہے جس کا سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے علاوہ خطے کے کسی بھی ملک میں امن و سلامتی قائم نہیں ہے خطے کے بہت سے ممالک جدید ترین ہتھیار خرید رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران بعض عرب ممالک کی طرح امریکہ کی دھمکی میں آکر کیمپ ڈیویڈ جانے والا نہیں ہے۔

.......

/169