10 اکتوبر 2017 - 13:17
صحرائے السویدا میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ

شامی فوج نے ملک کےجنوب میں السویدا نامی صحرائی علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے منگل کو صحرائے السویدا میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے اور اب دہشت گردوں کا اس علاقے تک کوئی وجود نہیں ہے جس کو امریکا نے ممنوعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے۔

اس سے پہلے بھی شامی فوج نے صوبہ السویدا میں بہت سے علاقوں اور پہاڑیوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا اور سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال ان علاقوں پر قبضے سے پہلے کی ہی طرح بحال کردی ہے۔

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی وزارت خزانہ و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی بندرگاہ لاذقیہ اور روس کی جنوبی بندرگاہ نوورا سیسک کے درمیان مشترکہ بحری جہاز رانی شروع ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں شام کے داخلی پیدوار کے ادارے کے سربراہ مہدی الدالی نے کہا کہ مشترکہ بحری جہاز رانی کا آغاز روس کی کمپنی سیما سی جی ایم کی شراکت سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مشترکہ بحری جہازرانی کا مقصد شام کی مصنوعات کو تیزی کے ساتھ روس سپلائی کرنا ہے کیونکہ زرعی مصنوعات کی کیفیت کو زیادہ عرصے سے تک محفوظ نہیں رکھا جاسکتا۔

.......

/169