اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدرعباسی اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں نیب لاہور کی ٹیم نے ایئرپورٹ کے راول لاؤنج سے باہر نکلتے ہی عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لے لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی گئی اور کارکن نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے جب کہ گاڑی پر مکے بھی مارے گئے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں واقع نیب کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں آج صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب ٹیم نے اسماعیل ڈوگر کی سربراہی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لیا جب کہ آج کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے تھے اور اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا تھا کہ وہ عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کریں گے۔
.......
/169