اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیاالیوم کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے بغداد میں عراقی اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب داعش کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عراق سمیت پورے خطے سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا تاہم اتنی جلدی عراق سے داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع منگل کے روز اچانک بغداد پہنچ گئے تھے۔
جمیز نےعراقی وزیراعظم اور اس ملک اعلیٰ حکام سے عراق سمیت خطے کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عراق کی سلامتی اور ارضی اتحاد پر زور دیا۔
جیمزکا کہنا تھاعراق نے موصل کی آزاد میں بڑی قربانیاں دی ہیں موصل میں داعش کے خلاف جنگ میں 1200 سیکیورٹی اہلکاروں نے اس ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو قابل تحسین ہے۔
امریکی وزیر دفاع نےعراقی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا حیدر العبادی کی سیاسی بینش اور فوج میں رد بدل کی وجہ سے موصل آزاد ہوگیا۔
خیال رہے کہ عراقی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی حکام عراق میں ڈبل گیم کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور کئی مرتبہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کی مدد کرتے نظرآئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲