15 اگست 2017 - 13:12
پیرس کے ریسٹورینٹ میں دھشتگردانہ حملہ

پیرس میں ایک شخص اپنی کار لے کر ایک ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیرس میں ایک شخص اپنی کار لے کر ایک ریسٹورینٹ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
پیرس کے ریسٹورینٹ میں اپنی کار کے ذریعے لوگوں کو کچل دینے والے حملہ آور کو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات گرفتار کرلیا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور نے کس مقصد کے تحت یہ حملہ کیا تھا۔
 فرانس میں دوہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک بارہا دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں۔
تیرہ نومبر دوہزار پندرہ میں پیرس حملوں اور چودہ جولائی دوہزار سولہ کو نیس شہر کے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جن میں دو سو دس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ان حملوں کے بعد پورے فرانس میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲