5 اگست 2017 - 12:42
شامی فوج نے الرقہ کے مضافاتی علاقوں سے دھشتگردوں کا صفایا کر دیا

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے الرقہ کے کئی مضافاتی علاقوں کو داعشی دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے الرقہ کے کئی مضافاتی علاقوں کو داعشی دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں الرقہ کے کئی مضافاتی علاقے داعشی دہشت گردوں سے آزاد ہوگئےہیں۔

داعش کے خلاف شامی علاقے الرقہ میں سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے اور مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

شامی فوج نے الرقہ اور دیرالزور کے درمیانی علاقوں کا محاصرہ کرکے داعشی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرلیا ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الرقہ کے مضافاتی علاقے حویجہ شنان اور الشریدہ کو داعشی دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا۔

دو دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے داعش کے خلاف زبردست کارروائی کرکے جنوبی الرقہ  کے کئی دیہاتوں جیسے "الرحبی، الصبخة، السبخة، الجبلی، الذیابیة، المسطاحة، زور شمر، اسلام،تل المرود اور رجم هارون" کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج کا اگلا ہدف "مغلة کبیرة، صغیرة اور غانم العلی" نامی علاقے ہیں۔

دوسری اہم خبر یہ ہے کہ خود دہشت گرد گروہوں کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے کیمپ کے سامنے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو اڑایا گیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گروہ لواء السنہ کے سرغنہ ابومالک کو النصرہ فرنٹ کی بیعت کرنے کی جرم میں ادلب کے مضافات میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے درمیان مزید حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲