4 جون 2017 - 15:05
ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزر گرفتار

ترک وزیراعظم بنعلی ایلدرم کے چیف ایڈوائزر برول اردم کو فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیراعظم بنعلی ایلدرم کے چیف ایڈوائزر برول اردم کو فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق برول اردم کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ انقرہ سے گرفتار کیا گیا، وہ اس سے قبل وزارت انصاف میں سینئر افسر رہ چکے ہیں۔ ترکی میں فتح اللہ گولن تحریک سے وابستگی پر100 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں ججز، پراسیکویٹرز، فوجی اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169