4 جون 2017 - 14:40
اٹلی میں بم دھماکے کی افواہ، 600 افراد زخمی

اٹلی کے شہر تورین میں یوونتوس فٹبال کلب کے حامیوں کے ایک اجتماع میں بم کی افواہ اور پھر بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں چھے سو افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جس وقت اٹلی کے فٹبال کلب یوونتوس کے حامی تورین شہر کے سن کارلو پیزا اسکوائر پر اکٹھا تھے اسی وقت مجمع میں بم دھماکے کی افواہ پھیلی جس سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف بھگڈڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں چھے سو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

خبروں میں بتایا گیا کہ پٹاخے یا ہوائی فائرنگ کی آواز کو لوگوں نے بم دھماکہ سمجھ لیا جس میں لوگوں میں بری طرح خوف وحشت پھیل گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوفا چمپیئنز لیگ کا فائنل اسپین کے کلب ریئل میڈرڈ اور اٹلی کے فٹبال کلب یوو نتوس کے درمیان کھیلا گیا جسے ریئل میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169