30 مئی 2017 - 09:23

ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں شہریوں کی مشکلات بالخصوص کمزور طبقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں کا سلسلہ جاری رکھے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں شہریوں کی مشکلات بالخصوص کمزور طبقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں کا سلسلہ جاری رکھے گی.

یہ بات ڈاکتر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی اور ویلفیئر آرگنائزیشن کے ملازمین کے ساتھ افطار-ڈنر کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بڑی ذہانت اور سنجیدگی سے 12ویں صدارتی انتخابات میں تاریخی شرکت کی جس کا مقصد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے باہمی کردار ادا کرنا ہے.

روحانی نے کہا کہ ہم سب معاشرے میں ایک ہی خاندان کے رکن ہیں لہذا باہمی تعاون اور مدد کے ذریعے سے ہی تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہمارے معاشرے میں باپ اور بچے کے رشتہ پیدا ہوئے تو ایک دوسرے کی مدد سے تمام مسائل اور مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کا مقصد عوام کے درمیان محبت اور دوستی کے پھیلاو ہے اور ہمیں کوشش کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں کوئی شخص اکیلے پن کا احساس نہ کرے.

ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ قوم کے ساتھ ہوگی اور ایک دوسرے کی کوششوں کے ساتھ غربت کی جڑ کو خاتمہ اور یتیموں کے مسائل کو حل کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کو یتیموں میں رہائشی اور مالی امداد رسانی کے علاوہ جذباتی اور نفسیاتی مدد کرنا چاہیئے.

تفصیلات کے مطابق منعقدہ افطاری تقریب میں ایرانی وزیر محنت اور سماجی بہبود 'علی ربیعی'، ایرانی صدارتی چیف آف اسٹاف 'محمد نہاوندیان' اور ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ 'انوشیروان محسنی' نے شرکت کی.ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں شہریوں کی مشکلات بالخصوص کمزور طبقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں کا سلسلہ جاری رکھے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲