10 مئی 2017 - 10:16
مون جے ان جنوبی کوریا کے نئے صدر منتخب + تصاویر

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مون جے ان نے آج اپنے عہدے کا حلف لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ انتخابات میں فیصلہ کن جیت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک ہال میں منعقد ایک عام تقریب میں مسٹر مون نے عہدے کا حلف لیا۔ حلف لینے کے بعدانہوں نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے دورے کےلئے تیار ہیں۔

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جے ان نے آج ملک کے فوجی سربراہ لی سن جین کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔

مقامی خبررساں ایجنسی نے لی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسٹر لی سن نے نو منتخب صدر مون جے ان کو بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوج کسی بھی طرح کی کارروائی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنماءمون جم ان نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد سئیول میں جلسہ عام سے خطاب میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام کے صدر ہیں ۔مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لوگوں کی اکثریت ملک کی ترقی چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پاک گن ہے کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169