اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں83 یہودی آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پردھاوا بول کرمذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجداقصیٰ میں داخل ہوئے جبکہ شام کویہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اورسیٹیاں بجاتے رہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد پولیس نے گزشتہ روز غرب اردن سے مزید6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
.......
/169