اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے ملک کے دارالحکومت 'ابوجا' میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران نامور عالم دین 'شیخ ابراہیم زکزاکی' اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے.
اسلامك موومنٹ آف نائيجيريا نے اپنے ٹوئٹر پيچ پر نامور نائيجيريائي علام دين شيخ زكزكي كي رہائي كا مطالبہ كيا اور اس كے ساتھ ابوجا ميں شيعہ مظاہرين كے خلاف سيكورٹي فورسز كے اقدامات اور تشدد كو بھي شديد تنقيد كا نشانہ بنايا.
نائيجيريا كے مشرقي علاقے ميں قائم اسلامك موومنٹ كي جانب سے بھي شيخ زكزكي كي فوري رہائي پر زور ديا اور كہا كہ شيخ زكزكي اور ان كي اہليہ كي بدستور گرفتاري بين الاقوامي انساني حقوق قوانين كي كھلي خلاف ورزي ہے.
انہوں نے كہا كہ شيخ زكزكي كے خلاف جھوٹے كيسز دائے كئے گئے جس ميں لگائے جانے والے الزامات بے بنياد ہيں.
ياد رہے كہ نائيجيريا كي اعلي عدالت نے شيخ ابراہيم زكزكي اور ان كي اہليہ كي رہائي كا حكم دے ديا ہے مگر نائيجيريا كے سيكورٹي ادارے ان كي رہائي كي راہ ميں روڑے اٹكا رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲