5 ستمبر 2026 - 20:24
عراقی مزاحمت کی شرائط حکومت پر لازم، 10 نکاتی فارمولے نے مفاہمت پسندوں کو چونکا دیا

کتائب سیدالشہداء کے ایران میں نمائندے ڈاکٹر حسن العبادی نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہوں کی جانب سے حکومت عراق کے سامنے رکھی گئی شرائط کسی بھی فریق کے لیے لازم اور ناگزیر ہیں جو مزاحمت سے ہتھیار حوالے کرنے کا مطالبہ کرے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، کتائب سیدالشہداء کے ایران میں نمائندے ڈاکٹر حسن العبادی نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہوں کی جانب سے حکومت عراق کے سامنے رکھی گئی شرائط کسی بھی فریق کے لیے لازم اور ناگزیر ہیں جو مزاحمت سے ہتھیار حوالے کرنے کا مطالبہ کرے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ابنا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن العبادی نے کہا کہ امریکی دباؤ میں عراقی حکومت کی جانب سے مزاحمتی گروہوں سے ہتھیار حوالے کرنے اور حشد الشعبی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم مزاحمتی رہنماؤں نے ان شرائط کو مسترد کرتے ہوئے انہیں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی محور کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ کے نتیجے میں عراقی انسدادِ دہشت گردی ادارے نے امریکی فوجیوں پر حملوں میں ملوث مزاحمتی نوجوانوں کی گرفتاری کی کوششیں تیز کیں، تاہم اس دباؤ سے مزاحمت کا عزم کمزور نہیں ہوا اور گرفتار نوجوانوں کو بعد ازاں حشد الشعبی کے حوالے کردیا گیا۔

حسن العبادی کے مطابق اسلامی مزاحمت نے بعد میں متعدد بیانات جاری کیے جن میں ہتھیاروں کو مزاحمت کے ہاتھ میں رکھنے، امریکی افواج کا مقابلہ کرنے اور عراق کو مالی طور پر خودمختار بنانے پر زور دیا گیا۔ ان کے بقول مزاحمت کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی شرائط نے امریکا سے تعلقات معمول پر لانے کے خواہش مند حلقوں کو چونکا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اہم شرائط میں امریکی قابض افواج کا مکمل انخلا، عراق کو ہمسایہ ممالک کے خلاف کارروائیوں کے لیے فوجی اڈہ بننے سے روکنا، عراقی مسلح افواج کو مضبوط بنانا، مالی خودمختاری حاصل کرنا، فضائی دفاع کے لیے میزائل شکن نظام خریدنا اور شمالی عراق سے تمام قابض افواج کا مکمل انخلا شامل ہے۔

عراقی تجزیہ کار نے کہا کہ ان شرائط سے واضح ہوتا ہے کہ کم از کم قلیل مدت میں مزاحمت اپنے ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے پر آمادہ نہیں، کیونکہ کتائب سیدالشہداء کی مقرر کردہ بعض شرائط موجودہ عراقی حکومت کے لیے انتہائی مشکل ہیں اور ان میں کئی مطالبات فوجی، سکیورٹی اور سیاسی تعلقات کے حوالے سے اسٹریٹجک نوعیت کے چیلنجز رکھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha