18 مارچ 2017 - 15:21
غاصب اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر گولہ باری

غاصب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مارٹر گولے داغے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے بیت لاھیا میں موجود  فلسطینی مزاحمتی کیمپ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے تاہم حملوں میں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینی مزاحمتی کیمپوں سمیت زرعی زمینوں پر بمباری کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲