26 فروری 2017 - 19:10
ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں چار خواتین زخمی ہوگئی ہیں تاہم ہندوستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایل او سی کے علاقے کھوئی رٹہ کے مقام پر کی گئی۔ فائرنگ میں دو خواتین اور دو لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق زخمی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی فوج کے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہےکہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کو ایل اوسی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہراتے رہتے ہیں۔

گذشتہ برس ستمبر میں اوڑی میں ہندوستانی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر حالات سخت کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

.......

/169