اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترند نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق ترک ایئرلائن کا بوئنگ 747 شدید دھند میں لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
کرغیزستان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ہانگ کانگ سے استنبول آنے والے ترک طیارے نے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کے نزدیک واقع مانس ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم کرغیزستان کے مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 31 منٹ پر حد نگاہ شدید کم ہونے کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے تباہ ہوگیا۔
کرغیزستان کی وزارتِ ہنگامی امور نے اعلان کیا ہے کہ گرنے والے طیارے نے گاؤں کی 15 عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں رہائشی افراد بھی ہلاک ہوئے۔
کرغستان کی وزارتِ صحت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکار طیارے کے پائلٹ سمیت متعدد افراد کی لاشیں ملبے سے نکال چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲