30 دسمبر 2016 - 16:59
شام میں داعش کمانڈر ابوجندل الکویتی ہلاک

شام کے شہر رقہ میں فضائی حملے میں داعش کا اہم ملٹری کمانڈر ابوجندل الکویتی مارا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فضائی حملہ پیر کو داعش کے مضبوط گڑھ رقہ کے نزدیک کیا گیا، جس میں ابوجندل الکویتی ہلاک ہوا، الکویتی شام میں داعش کا کمانڈر نمبر ٹو تھا۔

الکویتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد حملوں سمیت عراق اور شام کی لڑائی میں داعش جنگجوؤں کی کمانڈ کرتا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169