24 دسمبر 2016 - 17:51
دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

دنیا میں ہر سو مسیحی برادری مذہبی تہوار کو بھرپور انداز سے منانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سو مسیحی برادری مذہبی تہوار کو بھرپور انداز سے منانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

کہیں بازار سج گئے ہیں تو کہیں گھروں کے باہر کرسمس ٹری کو منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔

فن لینڈ میں سانتا کلاز خوشیاں بکھیرنے کیلئے سفر پر نکل پڑے ہیں۔ سانتا کلاز اپنے سفر کے دوران چھوٹے بچوں اور ناداروں میں تحائف تقسیم کریں گے۔

امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں آخری کرسمس منارہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں امریکی صدر اور خاتون اول نے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عراقی شہر موصل میں بھی کئی برسوں بعد کرسمس کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

داعش کے قبضے سے آزادی پانے والے عراقی شہری مذہبی مقامات کی تباہی پر افسردہ ہیں تو مذہبی تہوار کی آمد پر خوش بھی دکھائی دیتے ہیں۔

.......

/169