اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر عدن میں بم دھماکے کے نتیجے میں فراری صدرعبد ربہ منصور ہادی کے حامی درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ عدن کے علاقہ صولبان میں فوجی مرکز کے سامنے ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب منصور ہادی کے فوجی تنخواہ لینے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
.......
/169