30 نومبر 2016 - 17:00
جان کیری نے وزیر خارجہ کے عنوان سے مٹ رامنی کے انتخاب پر ٹرمپ کو خبردار کیا

امریکی وزیر خارجہ نے مٹ رامنی کےانتخاب کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ نے مٹ رامنی کےانتخاب کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے-

ذرائع کے مطابق ایسی حالت میں کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور حکومت کے وزیر خارجہ کی تلاش میں ہیں، امریکہ کے موجودہ وزیر خارجہ نے بارک اوباما حکومت کی خارجہ پالیسی میں کسی تبدیلی پر ٹرمپ کو انتباہ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے دور صدارت میں ڈپلومیسی کا عمل سپرد کرنے کے لئے اعتدال پسند مٹ رامنی، سی آئی اے کے سابق معزول سربراہ ڈیویڈ پٹریئس اور ریپبلکن سینیٹر باب کورکر میں سے کسی ایک کے انتخاب میں تذبذب کا شکار ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں امریکی صدر بارک اوباما کی باقی رہنے والی میراث کا تحفظ کریں۔ جان کیری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ، دنیا میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور اپنے اصول سے روگردانی نہ کرے۔

واضح رہے کہ ستّر ہزار سفارتکاروں پر مشتمل ایک بڑے سفارتی نیٹ ورک کی حیثیت سے امریکی وزارت خارجہ، اس ملک کی انتظامیہ کی ایک غیر معمولی اہمیت کی حامل وزارت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے صلاح و مشورے کے عمل میں اس ملک کے آئندہ کے وزیر خارجہ کے تعین کا مسئلہ، ایک خفیہ تلخ آزمائش و رقابت میں تبدیل ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲