اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے وزرات دفاع کے رضاکار جوانوں کے ایک بڑے اجتماع کے موقع پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قانونی حکومت کی مدد کے لئے ایران، روس کے ساتھ ضروری تعاون کر رہا ہے- انہوں نے یہ بیان اس خبر کے بعد دیا ہے کہ روس ایران کے شہر ہمدان کے نوژہ ایئربیس سے استفادہ کرنا چاہتا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ ایران سوخوی تیس جنگی طیارے بھی روس سے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے- ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے صیہونی حکومت اور امریکا کو چھوڑ کر کسی بھی ملک سے تعاون کر سکتا ہے-
انہوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات کو غیر اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا علاقے میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے اور ٹرمپ یا کلنٹن کے انتخاب سے امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی- ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دباؤ کی وجہ سے اپنے موقف سے پسپائی اختیار نہین کرے گا۔
.......
/169