25 نومبر 2016 - 17:34
جمعہ کے دن کا امام زمانہ﴿عج﴾ کےساتھ ارتباط کے بارے میں پیغمبر﴿ص﴾ کی حدیث

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایام کے ساتھ دشمنی نہ کرو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ دشمنی کریں گے لیکن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث تاویل رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ابو سلیمان بن اورمہ کہتے ہیں کہ میں نے متوکل کے دورمیں سامرا جاکر سعید حاجب﴿دربان﴾ سے ملاقات کی۔ متوکل نے ابوالحسن علیہ السلام کو قتل کرنے کے لیے انہیں اس دربان کے حوالے کیا۔ جب میں اس کے پاس گیا تو اس نے کہا کہ کیا تم اپنے خدا کو دیکھنا پسند کرو گے؟ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سے منزہ ہےکہ وہ ظاہری آنکھوں سے دکھائی دے۔

اس نے کہا کہ وہ تمہارے امام ہیں۔ میں نے کہا کہ میں بھی ان کی زیارت کرنا چاہتا ہوں۔
اس نے کہا ہےکہ ان کےقتل کا حکم دیا گیا ہے اورمیں کل انہیں قتل کردوں گا۔ فی الحال ان کے پاس ایک پیغام رساں ہے جونہی وہ باہرنکلتا ہے تو تم ان کےپاس چلے جانا۔ جب وہ پیغام رساں باہرنکلا تو سعید حاجب نے مجھے کہا کہ اب تم امام کے پاس جاو۔
میں اس گھر میں داخل ہوا کہ جس میں امام قید تھے،میں نے دیکھا کہ امام ایک کھودی ہوئی قبرکے پاس ہیں۔ میں نے سلام کیا اوربہت رویا۔
امام علیہ السلام نے فرمایا کہ کیوں روتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس وجہ سے گریہ کررہا ہوں۔
آپ نے فرمایا کہ اس وجہ سے گریہ نہ کرو کیونکہ یہ کام ان کے ہاتھوں نہیں ہوگا۔
امام کےاس فرمان کے بعد مجھے کچھ سکون ملا تو آپ نے فرمایا کہ وہ دو دن سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا یہاں تک کہ اللہ اس کے اوراس کے دوست کوقتل کردے گا۔
سلیمان کہتا ہے کہ اللہ کی قسم ابھی دو دن نہیں گزرے تھےکہ وہ قتل ہوگیا۔
میں نےابوالحسن علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ کیا یہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے کہ ایام کے ساتھ دشمنی نہ کرو کیونکہ یہ تمہارے ساتھ دشمنی کریں گے۔ آپ نے فرمایا کہ ہاں،لیکن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان تاویل رکھتا ہے۔
ہفتہ، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اتوار۔ امیرالمومنین علی علیہ السلام ہیں۔
سوموار، امام حسن اورامام حسین علیہما السلام ہیں۔
منگل ۔ علی بن الحسین،محمد بن علی اورجعفربن محمد علیہم السلام ہیں۔
بدھ ۔ موسی بن جعفر، علی بن موسیٰ ، محمد بن علی اورمیں﴿علی بن محمد﴾ علیہم السلام ہوں۔
جمعرات ۔ میرے بیٹے حسن ہیں
جمعہ۔ ہم اہل بیت علیہم السلام کے قائم ہیں۔
ماخذ: صحیفه مهدیه، صفحه 351

.......

/169