22 نومبر 2016 - 16:10
مرسی کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ

مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید سزا بھی منسوخ کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی عمر قید سزا بھی منسوخ کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیدیا ہے۔ سابق مصری صدر کو فلسطینی تنظیم حماس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے آج عدالت نے منسوخ کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مصری عدالت محمد مرسی کو جیل توڑنےکے الزام میں سنائی گئی سزائے موت بھی منسوخ کرچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169