اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یومِ صحافت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان عارضی راستے کے تعین کے لیے مذاکرات تقریباً نتیجے تک پہنچ چکے ہیں۔
عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان کسی عارضی راستے کا تعین لازماً آبنائے ہرمز کھولنے کے مترادف نہیں ہوگا۔ اس معاملے کا فیصلہ دیگر شرائط کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ایک ایک کرکے ازالہ ہونا ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صورتحال دراصل امریکہ کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔
آپ کا تبصرہ