اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اردوغان اپنے دورے پر پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔
.......
/169