13 نومبر 2016 - 14:31
عراقی شہر النمرود داعش کے چنگل سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تاریخی شہر النمرود کو داعش کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عراق کے تاریخی شہر النمرود کو مردود داعش کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔

اس سے پہلے عبدالامیر رشید یاراللہ نے النعمانیہ اور النمرود کے جنوبی علاقے الزاب کی آزاد ہونے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ داعش نے النمرود شہر میں واقع ہزاروں تاریخی عمارتوں سمیت دیگر اشیاء کو نیست و نابود کردیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم یونیسکو نے داعش کے اس قسم کے  اقدامات کو غیرانسانی اور جنگی جرائم قرار دے کر بھرپور مذمت کی ہے۔

اس تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا: داعش کے جنون اور پاگل پن کا سد باب کرکے ثقافتی میراث کو نابود ہونے سے بچایا جائے۔

یاد رہے کہ عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور مقررہ وقت میں موصل سے داعش کا صفایا کردیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲