اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے اور ہمارے ماہرین اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔
اس سے قبل سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ "جوکر" کے مستعار نام سے ہیک کرلی گئی ہے۔ حکومت امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں روس پر امریکی عہدیدار اور اہم اداروں کے ایمیل ہیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا ،جس میں ڈیموکریٹ پارٹی کی قومی کمیٹی کے ایمیل بھی شامل ہیں۔
روسی صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے امریکی الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔ ادھر روسی خبر رساں ایجنسی نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ اکثر ہیکروں کے حملوں کی زد پر رہتی ہے۔
.......
/169